بھارت، خاتون فوٹوگرافرسے اجتماعی زیادتی کیخلاف احتجاج

Dated: 2013-08-25


 
ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی میں خاتون فوٹوگرافرکیساتھ اجتماعی زیادتی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیاگیا۔بالی وڈمیگااسٹارامیتابھ بچن نے واقعے کوالمیہ قراردیاہے۔ممبئی میں خاتون فوٹوگرافرکیساتھ اجتماعی زیادتی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیاگیا۔ممبئی میں بالی وڈمیگااسٹارامیتابھ بچن بھی احتجاج میں شامل ہوگئے۔

انھوں نیواقعے میں ملوث افرادکی گرفتاری اورانھیں سخت سزادینے کامطالبہ کیاہے۔لکھنومیں صحافیوں نے دھرنادیا اورواقعے کاذمے دار انتظامیہ کوقراردیاجبکہ امرتسرمیں بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جبکہ پولیس نے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچ میں سے ایک شخص کوحراست میں لینے کادعویٰ کیاہے۔پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے دیگرچار ملزمان کے گھروں کے پتے حاصل کرلیے ہیں ان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خاتون فوٹوگرافرکواس وقت اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیاتھا جب وہ اپنے ساتھی کے ساتھ شکتی ملزنامی پرانی عمارت میں ایک اسائنمنٹ پرگئی تھی۔متاثرہ خاتون فوٹوگرافرممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔



<<Go back