رمضان المبارک کا چاند10 جولائی کو نظر آنے کا امکان

Dated: 2013-06-30


 
اسلام آباد۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نو جولائی کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے،دس جولائی کو چاند نظر آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند آٹھ جولائی کو دن بارہ بجکر چودہ منٹ پر پیدا ہو گا،اس لیے نو جولائی کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، نئے چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر اکتیس گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم اکتالیس منٹ ہونا چاہئے۔



<<Go back